*[pakistan] - اگلے ہفتے سے سوشل میڈیا پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، وزیر اطلاعات* اسلام آباد: وفاقی

*[pakistan] - اگلے ہفتے سے سوشل میڈیا پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، وزیر اطلاعات*

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے ہفتے سے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی میڈیا سے زیادہ بڑا مسئلہ سوشل میڈیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو سزا دینی ہوگی، اس حوالے سے رواں ہفتے بھی اہم گرفتاریاں کی ہیں، جبکہ اگلے ہفتے میں اس کے خلاف بڑا اور سخت کریک ڈاؤن ہوگا، سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کا پرچار کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔...