ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

ادیس ابابا: ایتھوپیا کے آرمی چیف کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی گئی ہے اور آرمی چیف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ فوجی سربراہ پر ان کے آفس میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی 9 ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور حملے کے بعد ایتھوپیا کی فوج کے چیف آف اسٹاف سے متعلق کوئی اطلاع نہیں آئی جب کہ ایتھوپیا میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔