ناروے میں سمندر کے اندر یورپ کا پہلا ریسٹورینٹ آپ کو حیران کرنے کے لیے تیار


ناروے میں سمندر کے اندر یورپ کا پہلا ریسٹورینٹ آپ کو حیران کرنے کے لیے تیار



ریسٹورینٹ میں 100 مہمانوں کی گنجائش ہے۔ فوٹو : رائٹرز
اوسلو: ناروے میں یورپ کے اُس پہلے ریسٹورینٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے جو سمندر کے اندر بنایا گیا ہے اور جو صرف طعام و قیام ہی نہیں بلکہ ریسرچ کے لیے بھی استعمال ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک ناروے کے ساحلی علاقے لنڈیس نیس میں پہلے زیر آب ریسٹورینٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے، یہ شاہکار تخلیق بین الاقوامی شہرت یافتہ آرکیٹیکچر کمپنی سنوہٹا نے کی مہارت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



ساحل پر ایک چٹان سے جڑی دیوار نظر آتی ہے جو دور سے آدھی سے زیادہ سمندر میں ڈوبی ہوئی نظر آتی ہے، یہ دراصل سمندری ریسٹورینٹ کے اندر داخل ہونے والی 111 فٹ لمبی راہداری کا دہانہ ہے۔ اس کوریڈور کے ذریعے آپ سمندر کی تہہ تک جاسکتے ہیں جہاں 100 افراد کے طعام و قیام کے لیے ایک لگژری ریسٹورینٹ ہ

ریسٹورینٹ کے چاروں اطراف خوبصورت سمندری حیات تیرتی نظر آتی ہیں جنہیں نہ تو ناظرین سے کوئی گھبراہٹ ہوتی ہے اور نہ ہی مہمانوں کو ان سمندری حیات سے کوئی خوف ہوتا ہے۔ ریسٹورینٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ سمندری حیات کو اپنے ماحول میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوتی ہے۔


اس ریسٹورینٹ میں مہمانوں کو سمندری حیات سے تیار کیے گئے لذیذ پکوان پیش کیے جائیں گے جب کہ مہمانوں کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ یہ ریسٹورینٹ صرف تفریح گاہ ہی نہیں بلکہ اسے ریسرچ سینٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔