5یا 10روپے نہیں۔۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جنوری سے ایک ساتھ کتنے روپے کمی ہونے والی ہے؟ عوام کیلئے ناقابل یقین خوشخبری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے تک کمی کا امکان، اوگرا نے سمری تیار کرلی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے تیار کی گئی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے9روپےفی لیٹر، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کی سفارش


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے تک کمی کا امکان، اوگرا نے ..

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے تک کمی کا امکان، اوگرا نے سمری تیار کرلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے تیار کی گئی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے9روپےفی لیٹر، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کی سفارش۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پس رہی پاکستانی عوام کو زبردست خوشخبری سنائی گئی ہے۔
3 روز بعد یعنی یکم جنوری سے ملک میں پیٹرویلم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری تیار کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر، مٹی کےتیل کی قیمت میں25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔ وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی منظوری کے بعد 31 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے یا نہ کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں جاری مہنگائی کا طوفان تھم جانے کا امکان ہے۔