یروشلم: فیس بک نے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پوسٹ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن کا اکاؤنٹ بند کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر یاہونے اپنے فیس بک پیج پرمسلمانوں کو اسرائیل سے چلے جانے کو کہا تھا۔ جس پر فیس بک نے یائر نیتن ہایو کے پیج کو ایک دن کے لیے بند کردیا۔

یائرنیتن یاہو نے اپنے فیس بک پیج پر مزید لکھا تھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سے ممالک ہیں جہاں حملے نہیں ہوتے؟ وہ آئس لینڈ اور جاپان ہیں کیوں کہ ان دونوں ممالک میں ایک بھی مسلمان نہیں۔
اپنی ایک اور پوسٹ میں یائر نیتن یاہو نے لکھا کہ اسرائیل میں امن کے دو ہی حل ہیں یا تو سارے یہودی یہاں سے کہیں اور چلے جائیں یا پھر تمام مسلمان اسرائیل چھوڑ دیں اور دوسرا آپشن اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے متعصبانہ پوسٹ کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور صارفین نے فیس بک سے پوسٹ ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

قبل ازیں فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے یائر نیتن کی ایک پوسٹ کو حذف کردیا تھا جس میں انہوں نے جھڑپ میں مارے جانے والے اسرائیلی سپاہیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ روز جھڑپ میں 5 فلسطینی نوجوان شہید اور اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے