
بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر حملے اور شہادتوں کی اطلاعات
6 Years agoبلوچستان میں پاک ایران سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر حملے اور شہادتوں کی اطلاعات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء) بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر حملے اور شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر واقع علاقے کیچ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں 6 ایف سی اہلکاروں کی شہادت ہوئی ہے، جبکہ 14 کے قریب ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد حملہ اور دہشت گردوں کیخلاف بھی جوابی کاروائی کی گئی ہے۔ تاہم اس حملے سے متعلق تاحال پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کی جانب سے باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔