ویت نامی تاجر ٹران نوک فوب روزانہ 13 کلو گرام سونا پہن کر باہر نکلتے ہیں

ہوچی من سٹی: ویت نام کا ایک تاجر ان دنوں سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر مقبول ہے جو گھر سے سونا پہنے بغیر باہر نہیں نکلتا لیکن ٹھہریئے اس کے پہنے ہوئے سونے کی مقدار چند گرام نہیں بلکہ 13 کلو گرام ہے جس کی حفاظت کے لیے 5 باڈی گارڈز ہمہ وقت اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔

36 سالہ ٹران نوک فوب کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی دیکھی جاسکتی ہے اور لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ اس کے بعد خود ٹران نے بھی سونا پہنی ہوئی اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں یہاں تک کہ اس کی شہرت چین اور تھائی لینڈ تک پہنچ گئی۔ بعض لوگوں نے اتنے بڑی مقدار میں سونے پر اپنے شکوک کا اظہار کیا ہے جب کہ بعض کا خیال ہے کہ یہ سونا اصلی ہے کیوں کہ ٹران کے زیورات میں شامل خاص موٹی زنجیر سے بندھا ایک پینڈنٹ قابل دید ہے جس کا وزن 5 کلوگرام ہے۔ دونوں ہاتھوں میں سونے کے کڑوں کا وزن 5 کلوگرام ہے جبکہ 500 گرام کی انچ سال قبل تاجر نے زیورات پہننے شروع کیے اور ٹران کے بقول اس کی قسمت جاگنے لگی جس کے بعد اس نے مزید سونا پہننا شروع کردیا۔ اگلے مرحلے میں وہ سونے کی ٹوپی اور قمیص کا آرڈر دے چکا ہے۔

اگرچہ پانچ کلو ہار سے تاجر کی گردن پر بوجھ پڑتا ہے اور ڈاکٹر اس سے منع بھی کرچکے ہیں لیکن ٹران اب بھی اسے گردن میں پہنتا ہے۔ ٹران ایک جانب تو پیٹرول کمپنی کا مالک ہے تو دوسری جانب وہ ڈانس کلب سے بھی رقم کماتا ہے۔چار انگوٹھیاں بھی ہیں ساتھ ہی ٹران کمر کے گرد ایک کلوگرام کا پٹا بھی کبھی کبھار پہن لیتا ہے۔ویت نامی سونا پہننے کو خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں۔