گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا ..
5 Years agoگوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی
جیکوارڈ نامی یہ جیکٹ لیوائز کے ساتھ مل کر متعارف کرائی گئی، اس میں نصب پینل سمارٹ فون سے ایک اپلیکیشن کے ذریعے منسلک ہے جیسے ہی سمارٹ فون و جیکٹ کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوتا ہے جیکٹ میں نصب پینل روشن ہوکر وائبریٹ کرنا شروع کر دیتا ہے
واشنگٹن ( اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) امریکی سرچ انجن گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے جیکوارڈ نامی یہ جیکٹ لیوائز کے ساتھ مل کر متعارف کرائی ہے جس میں نصب پینل سمارٹ فون سے ایک اپلیکیشن کے ذریعے منسلک ہے،جیسے ہی منسلک سمارٹ فون اور جیکٹ کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوتا ہے جیکٹ میں نصب پینل روشن ہوجاتا ہے اور وائبریٹ کرنا شروع کر دیتا ہے۔
یہ پینل منسلک سمارٹ فون پر آنے والی کالز اور پیغامات سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ جیکٹ کی قیمت ساڑھے تین سو ڈالر رکھی گئی ہے