سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 9 ارب ..

سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 9 ارب امریکی ڈالر زرمبادلہ بھجوایا ، گزشتہ سال سے 12.56 فیصد زائد ہے،سٹیٹ بینک
منگل 11 دسمبر 2018 01:00

سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 9 ارب ..

اسلام آباد ۔ (ااخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) سمندر پار پاکستانیوں نے مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں 9 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ بھجوایا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران بھجوائے گئے زرمبادلہ سے 12.56 فیصد زائد ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 9.02 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھجوایا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 8.02 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2018ء میں بیرون ملک سے 1.6 ارب ڈالر بھجوائے گئے جو کہ اکتوبر 2018ء سے 19.58 فیصد کم اور گزشتہ سال کے ماہ نومبر 2017ء سے 2.02 فیصد زیادہ ہے۔ یہ رقوم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، یورپی یونین، برطانیہ ، امریکہ ، ملائیشیا، ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک میں کام کرنے والے تارکین وطن کی جانب سے بھجوائی گئیں۔