کراچی (ڈیسک ):سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے، موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔

کراچی (ڈیسک ):سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے، موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔

سندھ ایپکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے علاوہ موبائل فون خریدنے اور بیچنے کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔صوبائی مشیرِ اطلاعات مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے اور کراچی کو کرائم فری زون بنا دیا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کامیاب رہا ہے۔ ہدفی آپریشن کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز نے اعداد و شمار دیے۔ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل اسپیئر پارٹس بیچنے والوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگانے کے لیے قانون سازی کریں گے۔مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کے داخلے کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔