
خیبر پختونخواہ ! علاقہ تھانہ چورہ میں قتل ہونے والی لبنی گلا لی کے قاتل چند ہی گھنٹوں میں گرفتار
6 Years ago
مردان پولیس کی بروقت کاروائی ، علاقہ تھانہ چورہ میں قتل ہونے والی دوشیزہ کے02 قاتلوں کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔واردات میں استعمال ہونے والا موٹر کار بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقہ تھانہ چورہ کے حدود چم ڈھیری میں کھیتوں سے ملنے والی جوانسال دوشیزہ مسماۃ لبنیٰ عرف گلالئی جس کی شادی محمد عمران نامی شخص سے ہوئی تھی جس سے مقتولہ کاایک بیٹا بھی ہے ، مذکورہ شخص سے ناراضگی کے بعد مقتولہ اپنی بہن کیساتھ گل آباد قاضی ٹاؤن پشاور میں رہائش پذیر تھی ۔مقتولہ کی ہمشیرہ مسماۃ ( ص) دختر سعید مرحوم سکنہ پارہوتی شامیلات حال گل آباد قاضی ٹاؤن پشاور کی مدعیت میں مورخہ 21-02-2019کو نواب ولد محمد اقبال ، فضل مالک ولد عبد المالک اور شاہ حسین ولد گلزار محمد ساکنان گدر ساولڈھیر کے خلاف رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مورخہ 15-02-2019کو مذکورہ بالا ملزمان موٹر کار میں آکر ہمارے گھر میں چائے وغیرہ پی کر ہمشیرہ مسماۃ لبنیٰ عرف گلالئی نے تیار ہوکر مجھے بتایا کہ میں مذکورہ بالا کسان کیساتھ والدہ کے ہمراہ مردان جا رہی ہوں بعد میں مجھے پتہ چلا کہ میری ہمشیرہ کی قتل شدہ لاش آراضیات فصل گنا سیرئے ونڈ چم ڈھیری میں پڑی ہے۔ اس واقع کا ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی آپریشن مشتاق احمد کی سربراہی میں ڈی ایس پی رورل سرکل محمد اعجاز اور ایس ایچ او تھانہ چورہ زاہد خان، ایس ایچ او تھانہ جبر ہمایون خان اور تفتیش افسر سب انسپکٹر فرمان خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کچھ ہی گھنٹوں کے دوران پیشہ ورانہ طریقوں سے واقع میں ملوث دو ملزمان شاہ حسین اور فضل مالک کو گرفتار کیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ تیسرے نامزد ملزم نواب ولد محمد اقبال کی گرفتاری کیلئے علاقہ و گرد و نواح میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جس کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔