پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فور ، پہلا مرحلہ مکمل

دبئی , پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فور کے ایکشن اور سنسنی سے بھرپور پہلا فیز ختم ہو گیا۔ دوسرے فیز کا آغاز بدھ سے شارجہ میں ہو گا۔

پی ایس ایل فور کا پہلا فیز دبئی میں کھیلا گیا ۔ ہر میچ سنسنی سے بھرپور رہا۔ دو روز کے وقفے کے بعد پی ایس ایل فور کا اگلا مرحلہ بیس فروری سے شارجہ میں شروع ہو گا۔

پی ایس ایل کے دوسرے فیز میں شارجہ میں میچز کھیلے جائیں گے۔ بدھ کے روز کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے۔

کل ہونے والے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں نے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔



دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے یک طرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہرا دیا۔ قلندرز کی پوری ٹیم صرف 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زلمی نے تین وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔ زلمی دوسرے اور ملتان سلطانز تیسرے نمبر پر ہے۔