چین کا پہلا اسپیس کرافٹ چاند کی سطح پر لینڈ کرگیا

(یجنگ) سائنس کے میدان میں چین نے بڑاتاریخی معرکہ سر کر لیا ، چین کا پہلا اسپیس کرافٹ چاند کی سطح پر لینڈ کرگیا، اسپیس کرافٹ چاند کی زمین سے دور ترین تاریک سطح پر لینڈ کیا۔

چین نے کہکشاؤں کو بھی سرکر ڈالا،چین نے کامیاب اسپیس مشن مکمل کرنے کے بعد امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

چین کا پہلا اسپیس کرافٹ چاند کی سطح پر لینڈ کرگیا۔یہ اسپیس کرافٹ چاند کی اس سطح پر لینڈ کیا ہے جو تاریک ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی دور ہونے کے باعث زمین سے نظر نہیں آسکتی ۔



امریکی ادارے ناسا کے منتظم جم بریڈن سٹائن نے بھی اپنی ٹویٹ میں چین کے کامیاب اسپیس مشن کا اعتراف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

یہ اپنی طرز کا پہلا مشن ہے جو چاند کی اس سطح پر کیا گیا،یہ مشن گزشتہ سال دسمبر کے شروع میں لانچ کیاگیا تھا، اس مشن کے بعد چاند کے ماحول کا جائزہ لینے میں مزید مدد ملے گی۔