عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل ائل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا