بھارت الزامات کے بعد دھمکیوں پر اتر آیا ہے، تہمینہ جنجوعہ


17 Feb, 2019 اب تک


بھارت الزامات کے بعد دھمکیوں پر اتر آیا ہے، تہمینہ جنجوعہاسلام آباد: (16 فروری 2019) سیکریٹری خارجہ نے دوسرے روز بھی غیرملکی سفیروں کو پلوامہ حملے کے بعد پیداشدہ صورتحال اور بھارتی ہتھکنڈوں پربریفنگ دی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت الزامات کے بعد دھمکیوں پراترآیا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہااگرہمیں تنگ کیا جائے گا توہم اس کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے غیرمستقل ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی جس کامقصد بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد لگائے گئے بے جاالزامات پرحقاق بیان کرنا تھا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے اپنے ٹویٹ میں بتایاپاکستان پلوامہ حملے کے بعدنہتے کشمیریوں پر مسلسل ظلم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قابض بھارتی افواج اس حملے کوجواز بناکر معصوم کشمیریوں پر ظلم کی نئی داستان نہ رقم کرے۔ترجمان نے مزید کہا بھارت الزامات کے بعد دھمکیوں پراترآیا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں، پاکستان امن کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا اگر ہمیں تنگ کیا جائے گا توہم سے جوہوسکا کریں گے۔ ترجمان نے بتایا بھارت ہرطریقے سے پاکستان پرحملے کر رہا ہے۔بھارت نے وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش کی۔ ویب سائٹ پرپہلے وزیراعظم عمران خان کا پروفائل اڑایاگیا۔ ترجمان کے مطابق یہ بھارتیوں کی بوکھلاہٹ اور ناکامی ہے۔ بھارتی کبھی بھی سامنے آکر بات نہیں کرتے، ہمیں معلوم تھا بھارت ایسی گھٹیا حرکت کرے گا۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Islamabad] Pakistan tehmeena janjua بھارت الزامات کے بعد دھمکیوں پراترآیا ہے، تہمینہ جنجوعہ