قومی کرکٹ سپر اسٹارز اسنوکر میں مدمقابل

قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز عبدالزراق اور محمد حفیظ اسنوکر میں ایک دوسرے کے مقابل آ گئے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ عبدالرزاق کے ساتھ ایک اسنوکر کلب میں موجود ہیں۔

محمد حفیظ نے عبدالرزاق کے ساتھ اسنوکر بھی کھیلا جس میں انہوں نے عبدالزراق کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

حفیظ نے عبدالزراق کے خلاف اپنی جیت کو شعیب اختر کے نام کیا۔

اس موقع پر عبدالزراق کا کہنا تھا کہ حفیظ کو میں نے ہی سکھایا ہے۔