ترک خاتون اول کا بھارتی وزیراعظم کو نظر انداز کرنا سوشل میڈیا پر وائرل

ارجنٹینا: جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران ترکی کی خاتون اول ایمینی اردوان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نظر انداز کرنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

حال ہی میں ارجنٹینا میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کی ایک تقریب کے دوران نریندر مودی کو ترکی کی خاتون اول نے یکسر نظرانداز کردیا، جس پر بھارتی وزیراعظم حیران رہ گئے۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی منتظر رہے کہ ترک خاتون اول ان کی طرف رخ کریں گی لیکن ایمینی اردوان نے انہیں نظر انداز کردیا۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم اسی شش و پنج میں رہے کہ آخر ترک خاتون اول نے ان کی جانب توجہ کیوں نہیں مرکوز کی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔