وزیراعلیٰ کے پروٹوکول افسر سمیت 6؍ پولیس افسران قتل کے مقدمہ میں بری

5 Years ago

کوٹری(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر سمیت 6دیگر پولیس افسران قتل کے مقدمہ میں بری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ جامشورو کے جج نوشاد مغل نے 4جون 2009 کو سپر ہائی وے پر احتجاج کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سرگرم کارکن اختر شاہ کے قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عدم ثبوت کی بناءپر سابق ایس ایس پی جامشورو اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر فرخ بشیر ،ڈی ایس پی کوٹری نذد محمد ڈیشک، ایس ایچ او نیاز پہنور،اعجاز سومرو،انور راہپوٹواور امام بخش نائج کوبری کردیا ہے۔