
’ڈالر کا بائیکاٹ کرو‘، سوشل میڈیا پر نئی مہم
6 Years agoپاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ملکی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آج (21 مئی کو) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 153.50 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی حوالے سے پاکستان میں روپے کی بے قدری کو روکنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نامور صحافی انصار عباسی نے اپیل کی کہ روپے کے علاوہ عوام کے پاس جو بھی کرنسی ہے اسے بیچ دیں۔
اداکار شان شاہد نے بھی عوام کو پاکستانی روپے کی اہمیت سمجھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر تمام پاکستانی ڈالر پیچ کر روپے خرید لیں تو ڈالر کی اہمیت خود کم ہونا شروع ہوجائے گی۔
ایک اور صارف نے ڈالر کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی روپے کی اہمیت سمجھنے کی اپیل کی۔
جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اشیاء اور آئی فونز کی خرید و فروخت بھی فوری طور ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی رائے کے مطابق ڈالر کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈالر کی ’ذخیرہ اندوزی‘ نہ کی جائے اور پاکستانی اشیاء کی اہمیت کو بڑھایا جائے۔