وفاقی حکومت کا22 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وفاقی بجٹ22مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کے ڈویژنوں کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے لیکن تاحال نہ تقریر کاپارٹ ون اور نہ بجٹ دستاویزات تیار ہوسکی۔ بجٹ سازی کیلئے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اور فیلڈ سے افسران بھی فائنل نہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے پچھلے ہفتے نیشنل ٹیرف کمیشن اور وزارت تجارت کے حکام کا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا