سیونگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کے لئے اچھی خبر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ قومی بچت پاکستان نے سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح دھائی فیصد تک بڑھا دیا۔
,
نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ قومی بچت سکیم کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع 1 اعشاریہ 50 فیصد اضافے سے ساڑھے 8 فیصد کر دیا گیا۔
بہبود، پینشن اور شہدا سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 14 فیصد اضافہ سے 14 اعشاریہ 28 فیصد کر دیا گیا، اس کے علاوہ سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 1 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد یہ 11 اعشاریہ 57 ہو گیا۔
,
ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ 2.28 فیصد اضافے سے 12 فیصد جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ 2.44 بڑھا کر 12.47 کر دیا گیا، نئے شرح منافع کا اطلاق پہلی جنوری سے ہونے والی سرمایہ کاری پر ہوگا۔