پی ایس ایل 4 کتنے میچ پاکستان میں ہوں گے فیصلہ ہو گیا

پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان میں کھیلے جانے والے آخری 8 میچز میں سے 3 لاہور اور 5 کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
کراچی میں کھیلے جانے والے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی میچ 14 فروری کو دفاعی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ اور چھٹی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق 14 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، 4 ابوظہبی میں واقع شیخ زید اسٹیڈییم اور 8 میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کا ماننا ہے کہ ایچ بی ایل کی مدد سے پاکستان سپر لیگ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کا ایک راستہ ہے‘۔