پہلا طاقتور ملک جس نےپاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کی ہر طرح کی امداد کا اعلان کردیا۔

پہلا طاقتور ملک جس نےپاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کی ہر طرح کی امداد کا اعلان کردیا۔

بھارت کیخلاف منہ توڑ جواب، ترکی نے بھی پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت کیخلاف منہ توڑ جواب، ترکی نے بھی پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ٹیلفونک رابطہ، ترک وزیر خارجہ نے اپنی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی کشیدگی گذشتہ روز سے ہی زور پکڑ گئی ہے۔
اسی کے تناظر میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو بھارتی دراندازی سے متعلق آگاہ کیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عالمی سطح پر بہت بڑ واقعہ رونما ہوا ہے۔ کنٹرول لائن اور پاکستانی حدود میں در اندازی کی گئی۔بھارتی طیاروں نے چار بم برسائے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارتی دعووں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے بھارتی حکومت اپنی عوام اور اپوزیشن کو ماموں بنا رہی ہے۔ کچھ دیر قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا فون آیا۔ سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔صورتحال کو بڑھاوا بھی بھارت دے رہا ہے۔ بھارت سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور قوم یکجا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر قبل ترکی کے وزیر خارجہ سے فون پر بات ہوئی۔ ترک وزیر خارجہ نے ہر حال میں پاکستان کا ساتھ دینےکا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا اختلاف او آئی سی یا کسی دوسرے اسلامی ملک سے نہیں ہے۔ میرا مسئلہ او آئی سی میں سشما سوراج کی شرکت سے ہے۔ اگر سشما سوراج او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گی تو میں اجلاس میں نہیں جاؤں گا۔

بھارت نے حالیہ کارروائی سے معاملات کو بڑھاوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین شروع ہونے والی لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے پرواز کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سیکورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ اس دوران مودی نے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اپنی الیکشن کی فتح کے حصول کی خاطر ایک ارب سے زائد آبادی کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے آج صبح ہی بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارتی سرکار کی عقل ٹھکانے آ گئی۔ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور 300 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرنے والا بھارت پاک فضائیہ کے طیاروں کے فضا میں بلند ہوتے ہی دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔

بھارت کی دراندازی کی کوشش کے نتیجے میں 300 تو کیا 3 افراد کے مارے جانے کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔ بلکہ حقیقت تو یہ کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے جنگل میں درختوں پر بم پھینک کر فرار ہو گئے جس پر پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین گذشتہ رات سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ آج صبح پاک فوج نے اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے تباہ کر دیے جبکہ بھارتی پائلٹس کو بھی حراست میں لے لیا۔

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہوں نے مودی سرکار کو اپوزیشن اور عوام کے سامنے ذلیل کر کے رکھ دیا۔ بھارت جو پاکستان میں رات کے اندھیرے میں فضائی کارروائی کرنے کا دعویدار تھا ، اپنی سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے حق میں ایک تصویر تک بطور ثبوت پیش نہ کر سکا جبکہ پاکستان نے دن دیہاڑے بھارتی لڑاکا طیارے گرا کر بھارت کو بلا شُبہ دن میں تارے دکھا دئے۔

پاکستان کی جانب سے اس قسم کا شاندار سراپرائز ملنے کے بعد مودی سرکاری کو اپوزیشن اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر چیخ چیخ کر اپنی حکومت کا ساتھ دینے والا بھارتی میڈیا بھی پاک فوج کی اس کارروائی کے بعد چُپ سادھ کر بیٹھ