پیارے ہم وطنو۔۔۔‘‘ موجودہ کشیدگی کی صورتحال میں میجر جنرل آصف غفور کا قوم کے نام اہم پیغام

’’میرے پاک وطن کے پیارے ہم وطنو۔۔۔‘‘ موجودہ کشیدگی کی صورتحال میں میجر جنرل آصف غفور کا قوم کے نام اہم پیغام
راولپنڈی (ویب ڈیسک) : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو شکریہ ادا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے میجر جنرل آصف غفور نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ملی نغمے کی ویڈیو شئیر کی اور کہا کہ شکریہ میرے پاک وطن کے پیارے ہم وطنو۔ آپ دونوں پر ہماری جانیں قربان۔
پاکستان زندہ باد ،پاکستانی زندہ باد۔
یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گذشتہ روز بھارت کو پاکستان میں دراندازی کرنے کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔ پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا جس پر پاکستانی عوام نے ”پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے۔
پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھی پاک فوج کے جوش و ولولے کی خوب تعریف کی۔

پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف کی گئی کارروائی پر میڈیا کو بریف کیا اور پاک فوج کی کارروائی کی تفصیلات شئیر کیں۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی پائلٹ کے پاکستان کی حراست میں ہونے کی تصدیق بھی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی اس پریس کانفرنس کو خوب سراہا گیا ۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے ، ان کے طیارے مار گرانے ، پائلٹس کی ہلاکت اور ایک پائلٹ کی گرفتار کے باوجود میجر جنرل آصف غفور کے لہجے میں کوئی غرور و تکبر نہیں تھا ، انہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے طنز جھلک رہا ہو اور ان کی یہی بات پوری قوم کو بھا گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے بھرپور جواب کے باوجود بھارت کو امن کی پیشکش کی اور کہا کہ جنگ میں کسی ملک کی جیت نہیں ہوتی بلکہ صرف انسانیت کی ہار ہوتی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کے اس بیان کو خوب سراہا گیا۔