وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں غریب اور نادار افراد کے لئے پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا

پشاور (تازہ ترین۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے جعمہ کو یہاں غریب اور نادار افراد کے لئے پناہ گاہ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کامعائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو غریبوں کے لئے قائم کی گئی پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم کی گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی دوسری مرتبہ اقتدار میں انے کے بعد پہلے 100 دنوں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔