مسلم لیگ ن نے پہلی مرتبہ خاتون اول سے باضابطہ درخواست کر دی، وہ بھی کس چیز کی



اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بشریٰ بی بی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی سےدرخواست ہےعمران صاحب کو یقین دلاتی رہیں وہ وزیراعظم بن چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزارت اعظمیٰ ملنے کے بعد اپنی حکومت کی تمام ترکامیابیوں کا کریڈٹ بشریٰ بی بی کو دے دیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ویسے تو مصروفیت اتنی ہوتی ہے کہ ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں ملتا ۔
تاہم جب بھی ٹی وی پر کوئی ناانصافی دیکھتا ہوں تو میرا دل کڑھتا ہے اور اگر ایسے ہی کسی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے میں افسوس کا اظہار کروں تو بشریٰ بی بی کو مجھے یاد کروانا پڑتا ہے کہ میں وزیراعظم ہوں اور میں اس مسئلے کو حل کرسکتا ہوں ،جیسے ہی وزیراعظم عمران خان نے یہ دلچسپ بات سنائی تو ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میں 22 سال حزب اختلاف میں رہا ہوں اور ابھی بھی یقین نہیں آتا کہ میں وزیراعظم بن چکا ہوں۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سےدرخواست ہےعمران صاحب کو یقین دلاتی رہیں وہ وزیراعظم بن چکے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم بتاتےنالائق ٹیم سےغیرملکی قرضے میں 900ارب کا اضافہ ہوا۔وزیراعظم بتاتےکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں67فیصد کمی ہوئی۔وزیراعظم بتاتےنالائقی کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں35 فیصدکٹوتی ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتاتےمنی لانڈرنگ کے200ارب ڈالربیرون ملک ہونےکاجھوٹ بولاتھا۔وزیراعظم اب دعوٰی کرتے ہیں منی لانڈرنگ کا 12ارب ڈالر بیرون ملک ہے۔ان 12ارب ڈالر سے متعلق بھی ابھی انہیں یقین نہیں کہ یہ چوری کاپیسا ہے۔