پولیس کو پروفیسر خالد حمید کے قتل میں اہم کامیابی


" پولیس کو پروفیسر خالد حمید کے قتل میں اہم کامیابی "
بہاولپور:گورنمنٹ ایس ای کالج میں پروفیسر خالد حمید کے قتل کے الزام میں تحریک لبیک پاکستان کے قومی اسمبلی کےامیدوار کو گرفتارکرلیا گیاہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سید ظفر گیلانی کا انسداد دہشت گردی عدالت سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر خالد حمید کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں کہروڑ پکا ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں سے 5 افراد بھی حراست میں لیے گئے ہینَ
آرگنائزڈکرائم سیل کی جانب سےقتل کے محرکات پر تحقيقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیر تفتیش افراد کو سوشل میڈیا لنکس کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔ قاتل طالب علم خطیب حسین کا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے – 187ظفر گیلانی سے رابطہ تھا۔ گرفتار ملزم ظفر گیلانی کاتعلق ضلع لیہ سے ہے
خطیب حسین پروفیسر کے قتل سے ایک رات قبل وٹس ایپ کے ذریعے ظفر گیلانی سے رابطے میں تھا۔ خطیب حسین کی آخری کال بھی ظفر گیلانی سے ہوئی ہے۔