لودھراں۔سرکاری سکول میں یونیفارم پہنےطالبعلموں کی ڈیوٹی


لودھراں۔سرکاری سکول میں یونیفارم پہنےطالبعلموں کی ڈیوٹی دیگوں پر لگ گئی،سکول انتظامیہ نےطالبعلموں کےہاتھوں میں کلہڑیاں تھما دی درخت کاٹ کر بچے لکڑیاں دیگوں کیلئےبنانے لگے،سکول میں بجلی کی تاریں بھی ننگی حالت میں موجود کوئی حفاظتی انتظامات موجود نہیں گیارہ ہزار کیوی سے سکول میں آنیوالی بجلی کی تاریں ننگی حالت میں موجود اینٹیں لگا کر تاروں کو محفوظ کیا گیا،لاکھوں روپے کا فرنیچر موجود ہونے کے باوجود بچے ٹھنڈی زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور،گزشتہ 7 سال سے گورئمنٹ ہائی سکول کوٹلہ علی دستی میں پرنسپل کی سیٹ خالی(ذرایع)آئی ٹی انچارج نفیس احمد بڑی سفارش اور مُک مُکا پر مبینہ غیر قانونی بطور پرنسپل عرصہ سے ڈیوٹی دینے لگا،ضلعی انتظامیہ خاموش اور کاروائی سُست روی کا شکار