سٹرکٹ بار لودھراں کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جناب انوار الحق سے ملاقات،

سٹرکٹ بار لودھراں کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جناب انوار الحق سے ملاقات،ملاقات لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں ہوئی،اس موقع پر لودھراں بار کے مسائل اور لودھراں کا ملتان بینچ کی بجائے بھاولپور سے الحاق کے موضوع پر بات ہوئی،وفد کا چیف جسٹس کو کہنا تھا بہاولپور بینچ ہی بحال رکھا جائے اور انہیں فاصلہ کم پڑتا ہے،وفد کا کہنا تھا کہ بہاولپور بینچ 10 کلومیٹر اور ملتان بینچ 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہڑتا ہے،مزید چیف جسٹس محمد انوار الحق نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ لودھراں اور دیگر اضلاع میں سٹڈی سرکل سے نئے وکلاء کے لیے نالج اپ ڈیٹ کرنے میں بہتر مدد ملے گی،انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تحقیق کے لیے خصوصی شعبہ قائم کردیا گیا ہے،جلد ہی انٹرنیشنل ریسرچ جنرل کا آغاز ہو گا،انہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے شعبہ تحقیق سے رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی