speedo bus start again


لودھراں : ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے آج صبح سپیڈو بس سروس کے دوبارہ آغاز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شیر محمد اعوان،جہا نگیر خاں ترین کے نمائندے رانا ارسلان اور طاہر امیر غوری کے علاوہ کونسلرز ،ورکرز اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر بس سروس کا آغاز کیا اور بس میں سفر بھی کیا۔