’افغان امن پر سب کو شریک کرنے کا وقت آگیا ہے‘

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے40سال افغان جنگ کے لیے بہت ہیں اب افغان امن معاملے پر اب سب کو شریک کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پینٹاگون میں امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات سے قبل صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کو 40سال ہوگئے، 40سال بہت ہوتے ہیں،اب وقت ہے افغان امن کے سلسلے میں اقوام متحدہ،بھارتی، افغان وزیراعظم سے تعاون کیا جائے۔

امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نے کہا کہ برصغیر،افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے ہرذمہ دارقوم کی تلاش میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اُن تمام ممالک سےبھی تعاون کیا جائے جو دنیا کو بہتر بنانے کےلیے امن کے قیام کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغان امن کے سلسلےمیں ٹریک پر ہیں، افغان عوام کے تحفظ کے لیے اپنی بہترین کوششیں کریں گے۔

افغان جنگ کےخاتمے کے لیےسفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔