
فواد خان، صنم سعید کا نیا فوٹو شوٹ وائرل
6 Years agoنا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کیے جانے والے پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان اور پاکستان سمیت بھارت کے ہر گھر میں گھریلو لڑکی کے نام سے مشہور اداکارہ صنم سعید کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاکستانی ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ میں فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا ، زندگی گلزار ہے کا شمار اُن پاکستانی ڈراموں میں ہوتا ہے جو بھارت میں ’پرائم ٹائم‘ میں نشر کیے جاتے ہیں۔فواد خان تو پہلے ہی بھارتیوں کے پسندیدہ اداکارتھے لیکن اس ڈرامے کے بعد صنم سعید بھی بھارت کے ہر گھر میں گھریلو لڑکی کے نام سے مشہور ہوگئیں۔