اداکارہ صبا قمر قصور کی 7 سالہ زینب کے لیے پروگرام کے دوران آنکھیں چھلک پڑیں

پنجاب کے شہر قصور کی ننھی زینب کا دکھ شاید ہی کسی اہل دل کو نہ ہو، لیکن سیکڑوں ایسے حساس لوگ بھی ہیں جنہیں اس واقعے نے جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

اس تعلق سے ہٹ کر کے ننھی زینب کے ساتھ ان کا کیا رشتہ تھا، حساس لوگ صرف اس بات پر ہی ٹوٹ کر بکھر گئے کہ ’زینب‘ ایک انتہائی نازک گڑیا تھی، جس کا ہر انسان سے ایک اشرف المخلوقات کے ہم زاد ہونے کا تعلق تھا۔

ایسے ہی حساس لوگوں میں سے اداکارہ صبا قمر بھی ایک ہیں، جو اسکرین پر تو بظاہر بڑی ہنس مکھ اور کٹھور لگتی ہیں، لیکن درحقیقت وہ انتہائی حساس ہیں۔

قصور کی 7 سالہ زینب شہزادی کے لیے جہاں پاکستان کے تمام علاقوں کے حساس لوگ ٹوٹ پھوٹ کر روئے، وہیں صبا قمر بھی ننھی گڑیا کے درد میں اسکرین کے سامنے روتی نظر آئیں۔


صبا قمبر نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل ’اے پلس‘ کے مارننگ شو ’ایک نئی صبح ود فرح‘ میں شرکت کی، جس میں ننھی پری زینب کے ساتھ ہونے والے بیہمانے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔


مارننگ شو کا ٹائیٹل ’زینب کو انصاف دو‘رکھا گیا، جس میں صبا قمر سمیت معروف شاعر سید وصی شاہ بھی شریک ہوئے۔

پروگرام کے دوران زینب کے ساتھ ہونے والی وحشت پر بات کرتے