نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلوں کا پانچ واں روز، خواتین اور مرد کے سنگل مقابلے

(لاہور نیوز) نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلوں کا پانچ واں روز خواتین اور مرد کے سنگل مقابلے پنجاب یونیورسٹی جمنیزیم میں کھیلے گئے۔ نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ مینز ٹیم ایونٹ مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر نیشنل بنک کی ٹیم رہی ہے۔ اسی طرح لیڈیز ٹیم ایونٹس کے مقابلوں میں بھی پاکستان واپڈا ہی پہلے اور نیشنل بنک کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ہے۔ لیڈیز سنگلز میں دو ہزار سترہ کی چیمپئن ماحور اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پر عزم دکھائی دیں۔ کہتی ہیں اس بار بھی جیت ان ہی کی ہوگی۔ بیڈ منٹن کے یہ مقابلے 11 جنوری تک جاری رہیں گے۔ فائنل جیتنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔