پاک فوج کے بہادر جوانوں نے شجاعت کی مثالیں قائم کر دیں

اسلام آباد( 24نیوز ) ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپوتوں کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،مختلف محاذوں پر وطن کا دفاع کرنے والے شہداء کو قوم سلام کرتی ہے۔

افواج پاکستان کے بہادرجوانوں نے ملک کیلئے شجاعت کی بے نظیر مثالیں قائم کیں،سرحدوں کے دفاع میں نہ صرف دشمن کو شکست دی بلکہ جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

ارض پاک کیلئےجان کی قربانی دینےوالوں میں پھالیہ سےتعلق رکھنےوالے پاک فوج کےجوان نائیک شہزاد حسین بھی شامل ہوگئے ہیں،پانڈو سیکٹر پربھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید نائیک شہزاد حسین کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

پاک فوج کےجوانوں نے ماضی میں بھی دشمن کوللکارا،ایسے ہی ایک جوان پاک فوج کےسپاہی شوکت علی ہیں جن کی 25 ویں برسی آبائی علاقے وزیرآباد میں منائی گئی،شہید نے 1994 کو اسکردو میں شہادت کو گلے لگایا۔

دلیربیٹوں میں ایک نام ملتان سے تعلق رکھنےوالے جوان محمد اکرام کا بھی ہے جن کا 7واں یوم شہادت منایا گیا،شہید نے 2012 میں خیبرایجنسی کے مقام پرجام شہادت نوش کیا۔