عمران خان نے پہلی بار ایسی زبان میں ٹویٹ کردی کہ باقی سیاستدان بھی سوچ میں پڑجائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پہلی بار پشتو زبان میں ٹویٹ کرکے حریف سیاستدانوں کو مشکل میں ڈال دیا۔
وزیر اعظم عمران خان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کیلئے شروع میں انگریزی زبان کا سہارا لیا کرتے تھے لیکن کچھ عرصہ پہلے انہیں احساس ہوا کہ پاکستانی قوم کا ہاتھ انگریزی کے معاملے میں ہمیشہ سے ہی تنگ رہا ہے اس لیے انہوں نے اردو زبان میں بھی ٹویٹ کرنا شروع کردیے۔


0:00/0:00
آج (پیر کو) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاﺅنٹس کھولے جائیں تاکہ وہ بھی ملکی معیشت میں حصہ لے سکیں۔ وزیر اعظم نے یہ ٹویٹ حسب معمول انگریزی اور اردو زبان میں کیا لیکن پھر انہوں نے افغان مہاجرین کی آسانی کیلئے یہی بات پشتو زبان میں بھی کہی۔ عمران خان کی جانب سے پشتو زبان میں ٹویٹ کیے جانے کو خوب سراہا جارہا ہے۔