ٹریول گائیڈ فار مولا چٹوک خضدار بلوچستان

ٹریول گائیڈ فار مولا چٹوک خضدار
مولا چٹوک کی انتہائی خوبصورت آبشاریں بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع ہیں۔۔
خضدار۔۔کراچی سے 280 کلومیٹر اور کوئٹہ سے تقریبا 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔۔
کراچی سے خضدار جانے والی بسوں کا خضدار میں پہلا اسٹاپ ساسان یا گیدان ہوٹل ہے۔۔۔ گیدان ہوٹل پر رہائشی سہولت موجود ہے۔۔۔
خضدار سے مولا چٹوک جانے کے لئےزیادہ تر لوگ موٹرسائیکل یا 4×4 استعمال کرتے ہیں۔۔۔عام گاڑی مولا خڑدان تک مشکل سے جا سکتی ہے کیونکہ یہ دشوار گزار اور اونچا پہاڑی سلسلہ ہے۔۔کافی رستہ کچا اور پتھریلا ہے۔۔
خضدار سے مولا چٹوک گھوم کر آنے کے لئے 2 دن لگ جاتے ہیں۔۔ خضدار سے 10 سے 15000 میں 4x4 مل جاتی ہے مولا چٹوک کے لئے۔۔
خضدار میں پچھلے کئی سال سے ڈبل سواری پر مکمل اور سخت ترین پابندی ہے ۔۔کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہے۔۔

خضدار سے تقریبا 70 ۔۔80 کلومیٹر پر چھوٹا سا کرخ شہر ہے۔۔یہاں بجلی کی سہولت ہے۔۔صرف ufone کا نیٹورک چلتا ہے۔۔1 بینک بھی ہے مگر ATMکی سہولت نہیں۔۔۔کوئی پیٹرول پمپ نہیں مگر پیٹرول دکانوں پر دستیاب ہے۔۔۔
کرخ سے تقریبا 50 ۔۔60 کلومیٹر پر مولا خڑدان کا اور مولا بازار ہے۔۔مولا خڑدان تک روڈ مناسب ہے۔۔کچھ جگہ راستہ کچا ہے۔۔یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت زیادہ پہاڑی چڑھائیاں ہیں۔۔۔مولا خڑدان کو اونچائی سے دیکھنے پر لگتا ہے کہ جیسے نخلستان ہے۔۔کیونکہ یہاں بہت زیادہ کھجور کے درخت ہیں۔۔۔
حیرت انگیز طور پر یہاں ufone کا 3G نیٹ ورک موجود ہے ۔۔بجلی بالکل نہیں ہے۔۔لوگ سولر پینل پر گزارہ کرتے ہیں۔۔ تمام کی تمام دکانیں اور گھر مٹی سے بنائے گئے ہیں۔۔بازار میں بہت تعداد میں بڑے بڑے درخت ہیں۔۔
یہاں سے مولا چٹوک 20 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔۔اور مکمل پتھریلا اور کچا راستہ ہے۔۔
مولا چٹوک کی آبشاروں سے ایک ڈیڑھ کلومیٹر پہلے ایک عام سا ریسٹ ہاوس ہے۔۔۔ہر عام و خاص مفت میں یہاں ٹھہر سکتا ہے۔۔
یہاں سے left سائیڈ کی طرف کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر چھوٹا چٹوک ہے۔۔ اور right پر مین مولا چٹوک کی آبشاریں ہیں۔۔ یہ 1 ڈیڑھ کلومیٹر کا راستہ بہتی ہوئی ندی سے ہوتے ہوئے جاتا ہے۔۔ ندی میں 1 سے 2 فٹ تک پانی ہے اور بجری کے موٹے پتھر ہیں۔۔پانی کی رفتار سست ہے۔۔۔
مین پوائنٹ پر کچھ جگہ پانی گہرا ہے۔۔۔اگر آپکو تیرنا نہیں اتا تو سیفٹی جیکٹس ساتھ لے جائیں۔۔۔ اور پہاڑوں کے اندر تک جائیں تاکہ یہاں تک پہنچنے کے پیسے وصول ہوجائیں ? اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں۔۔
فیملی کے ساتھ جانا تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔۔۔
ان دوستوں کے ساتھ جائیں جو adventure کے شوقین ہوں۔۔۔
یہاں بہت لینڈسلائیڈنگ ہوتی ہے۔۔اور روڈ مکمل بہہ جاتے ہیں۔۔اور 4x4 بھی رک جاتی ہے۔۔ موٹرسائیکل کو کسی نہ طرح سے لے جایا جا سکتا ہے۔۔اسی لئے زیادہ تر لوگ یہاں جانے کے لئے موٹرسائیکلوں کا استعمال کرتے ہیں۔
ایک اچھی بات کے راستے 1 سے 2 دن میں بہت جلد بحال کر دئے جاتے ہیں ۔۔ہیوی مشینری اکثر جگہ پر موجود رہتی ہے۔۔
خضدار سے مولا چٹوک تک تمام رستہ انتہائی پرامن ہے۔۔آپ بے خوف و خطر کسی بھی وقت سفر کر سکتے ہیں۔۔۔
عید کے دنوں میں رات کے وقت جابجا ویرانوں میں کیمپ لگے نظر اتے ہیں۔۔۔
اگر خضدار سے آگے راستے میں کوئی جاننے والا نہیں ہے تو آپکو کیمپنگ کرنی پڑے گی۔۔۔کیمپنگ ۔۔پنکچر کا سامان۔۔ایمرجنسی چارجر۔۔پانی۔۔اور مچھردانی/نیٹ لازمی رکھیں۔۔