ستر 70 فیصد پاکستانی نہیں جانتے کہ انٹرنیٹ کیا بلا ہے- تٖفصیلات پڑھئے


ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 70 فیصد افراد نہیں جانتے کہ انٹرنیٹ کیا ہے؟

پاکستان کے اخبار ڈان میں چھپنے والی رپورٹ کی مطابق یہ سروے سری لنکا کے تھنک ٹینک لرن ایشیا نے گشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے دوران کیا اور اس دوران ملک بھر میں 15 سے 65 سال کی عمر کے دو ہزار افراد سے سوال کیا گیا۔

سروے کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس کے سروے کا طریقہ کار ایسا ہے جس میں قومی سطح پر 98 فیصد آبادی کی نمائندگی یقینی بنائی جاتی ہے۔

لرن ایشیا کے سربراہ ہیلانی گلپایا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں پندرہ کروڑ بیس لاکھ موبائل فون کنکشن ہیں لیکن ان کے ڈیٹا سے کچھ پتا نہیں چلتا کہ ان میں سے کتنے مرد ہیں اور کتنی خواتین، کتنے صارفین امیر ہیں اور کتنے غریب اور ان کی رسائی اور استعمال کے بارے میں بھی علم نہیں ہوتا۔

سروے میں جن 31 فیصد لوگوں نے کہا کہ انھیں انٹرنیٹ کے بارے میں علم ہے، ان میں سے 17 فیصد نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ استعمال بھی کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں نے کم استعمال کے مختلف اسباب بیان کیے۔ 49 فیصد نے کہا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا جبکہ 18 فیصد نے کہا کہ انٹرنیٹ مہنگا ہے۔ 22 فیصد افراد نے بتایا کہ ان کے انٹرنیٹ استعمال کی کوئی حد نہیں۔

سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ 53 فیصد افراد کے فون میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں۔ 25 فیصد عام فون پر انٹرنیٹ استعمال کر لیتے ہیں جبکہ 22 فیصد کے پاس اسمارٹ فون ہیں۔

پی اے ٹی نے اس سروے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔