بھارت کو شکست دے کر پاکستان ایشیئن جونیئراسکواش کا چیمپیئن بن گیا

بھارت کو شکست دے کر پاکستان ایشیئن جونیئراسکواش کا چیمپیئن بن گیا
جنوری 20, 2019 نیوز ڈیسک
بھارت کو شکست دے کر پاکستان ایشیئن جونیئراسکواش کا چیمپیئن بن گیافائل فوٹوبھارت کو شکست دے کر پاکستان ایشیئن جونیئراسکواش کا چیمپیئن بن گیا
پاکستان ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر چیمپیئن بن گیا۔



تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت اپنے نام کی۔

پہلے فائنل میں فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر چوٹرانی کو 2-3 سے شکست دی، انہوں نے میچ 2-11، 9-11، 7-11، 11-5، 9-11 سے جیتا۔
جب کہ عباس زیب نے بھارتی حریف اتکرش بیہانی کے خلاف 0-3 سے فتح سمیٹی، انہوں نے دوسرے فائنل میچ میں 4-11، 2-11، 6-11 سے بھارتی کھلاڑی کو شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور سجدہ شکر بھی ادا کیا