امریکا میں ٹریفک جرائم سے نمٹنے کیلیے سڑکوں پر گتے کے سپاہی تعینات

یہ انوکھا قدم ٹیکساس پولیس نے اٹھایا ہے جس کے اچھے نتائج ملنے کی توقع ہے
ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے ٹریفک جرائم سے نمٹنے کے لیے گتے سے بنے ہوئے سپاہی تعینات کردیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کار سواروں کو تیز رفتاری سے روکنے کے لیے انوکھا اقدام کیا گیا ہے، سڑک کے کنارے گتے کے سپاہی لگا دیے گئے ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں رفتار چیک کرنے والے آلات پکڑے ہوئے ہیں۔ کار سوار جب دور سے مصنوعی ٹریفک اہل کار کو دیکھتے ہیں تو وہ اسے اصلی پولیس اہل کار سمجھ کر کار کی رفتار کم کرلیتے ہیں۔
اس منصوبے کو کامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پولیس نفری میں کمی کے باعث کارگر ثابت ہونے کا امکان ہے۔