راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ باغ سیکٹر میں گرایا گیا۔نہوں نے مزید کہا کہ کسی بھارتی ڈرون کو بھی لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یادرہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب مار گرایا تھا۔