سعودی عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض: سعودی عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔

مقامی حکام نے ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری لال خان کا سر قلم کیا۔

سعودی پولیس نے پاکستانی اسمگلر کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

بعد ازاں اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزا کی توثیق کردی تھی جس کے بعد سزا پر عمل در آمد کیا گیا۔