امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی

امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی۔

امریکی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے مطابق غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے اجراء پر پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کی۔

یٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی آئی ڈی آر ریٹنگ جو کہ پہلے ’بی‘ تھی اسے ’بی مائنس‘ کردیا ہے۔

فچ نے اپنے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں، ادائیگیوں کی فنانسنگ کی صورتحال سے خدشات بڑھے ہیں جس نے بیرونی کرنسی میں تمسکات کے اجراء پر دیوالیہ خدشات بڑھائے ہیں اور اس سے ریٹنگ کم ہوئی ہے۔


2019 کے اختتام تک ڈالر 148 روپے کا ہوجائے گا، امریکی ریٹنگ ایجنسی

فچ کے مطابق پاکستان کے مالیاتی مسائل، پبلک اداروں کے نقصانات، اندرونی حالات اور جیوپولیٹیکل صورتحال خدشات بڑھا رہی ہے۔

فچ نے اندازے لگائے ہیں کہ اگلی دہائی میں سی پیک منصوبوں کی ادائیگیوں کے سبب قرضوں کی ضرورت رہے گی اور آئی ایم ایف پروگرام کو معاشی بہتری کا نسخہ قرار دیا ہے البتہ پروگرام پر عملدرآمد ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

فچ کے مطابق روپے کی قدر کم ہونے، خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور درآمدت پر ڈیوٹیز حالات کو قابو میں لائیں گے جب کہ برآمدات مرحلہ وار بڑھیں گی۔