پاکستانی بچوں کی ایران اسمگلنگ پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ردعمل

ٹینکر میں بچوں کی مبینہ اسمگلنگ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کہتے ہیں کہ حکام تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت تو معاملے سے لاعلم ہے۔ وزرات داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے بچوں کے پاکستانی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

آئل ٹینکر میں بچوں کی مبینہ اسمگلنگ کی ویڈیو ہر درد دل رکھنے والے کو دہلا گئی، ملزمان کو انجام تک پہنچانا حکومت کیلئے چلینج بن گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کہتے ہیں کہ معاملہ بہت سنگین ہے، وزارت داخلہ اور ایجنسیاں اسے دیکھ رہی ہیں۔

اُدھر معاملے پر کے پی حکومت لاعلم ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ کوئی بچہ اغواء ہوتا ہے تو کارروائی کرتے ہیں، اس واقعے کا علم نہیں۔

بچوں کے اغواء کے معاملے پر ترجمان وزرات داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ وائرل ویڈیو پاک ایران سرحد کی ہے۔