دل، جگر کے افعال کی بہتری اور موٹاپے سے بچانے والی مفید چائے

سونف کے روز مرہ استعمال سمیت اس کا تیل ادویات سازی میں بھی استعمال ہوتا ہے، سونف کی چائے سے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں، یہ وزن کم کرنے، دل اور جگر کے افعال کو بہتر کرنے سمیت جسم کو غذایت دینے، بینائی کو تیز کرنے، ذیابیطس سے بچاؤ، مسوڑھوں کی مضبوطی اور نظام انہضمام کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے۔

سونف کی چائے بنانا انتہائی آسان ہے، اس کیلئے ایک سے 2 کھانے کے چمچے سونف کو پیس لیں اور ایک کپ گرم پانی میں ڈال لیں، کپ کو ڈھانپ دیں اور 10 منٹ کیلئے ہلائیں، اس کے بعد چھان لیں اور چائے سے لطف اندوز ہوں، اگر دل کرے تو کچھ مقدار میں اس میں شہد کا اضافہ بھی کردیں، یہ چائے وٹامن اے، سی اور ڈی کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی اور نظام ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتی ہے، نقصان دہ اجزاء جسم سے خارج کرتی ہے، جسم میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھتی ہے، یہ بے وقت کھانے کی خواہش کو قابو میں کرتی ہے۔

سونف کی چائے دل کی صحت اور جگر کے افعال کو بہتر بناتی ہے جس سے کولیسٹرول کے زیادہ بہتر طریقے سے ٹکڑے ہوتے ہیں، آنکھ کی صحت کیلئے اور بینائی کو بہتر کرنے میں بھی مدد دیتی ہے جبکہ جلدی مسائل اور کیل مہاسوں کا بھی علاج کرتی ہے۔

سونف کی چائے ذیابیطس کے شکار افراد کو اس مرض سے لڑنے میں مدد دیتی ہے، وٹامن سی اور پوٹاشیم کے باعث یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتی ہے جبکہ انسولین کی سرگرمیوں میں اضافہ کرتی ہے، جس سے بلڈ شوگر متوازن رہتا ہے۔