پاکستان 05 دسمبر ، 2018 ویب ڈیسک میڈیکل بورڈ کا شہباز شریف کی بلڈ رپورٹوں پر اظہار تشویش

میڈیکل بورڈ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز کی میڈیکل رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیب حکام کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں زیر حراست سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں طبی معائنہ کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق نو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا اور ان کی بلڈ رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پمز میں ٹیسٹ کے فوری بعد طبی معائنے کے لیے لایا جانا چاہیے تھا۔

دوسری جانب شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے متعدد بار کہنے کے باوجود بورڈ ایک ہفتے تاخیر سے تشکیل دیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جیسی میڈیکل رپورٹ کسی کی نہیں دیکھی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے شہباز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں تاخیر پر تشویش ہے، فوری توجہ نہ دینے پر صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔

کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کیا کہہ رہے ہیں کیا کررہے ہیں کیا سوچ رہے ہیں، انہیں خود بھی نہیں پتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرانے کے لیے وزیراعظم اور اُن کی ٹیم کی قابلیت ہی کافی ہے۔