ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے قطر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اقدام اٹھایا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نظام کی اصلاح کریں گے تاکہ دوبارہ ایسا سانحہ پیش نہ آئے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قطر کے پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان تمام برادر مسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔