پنجاب اسمبلی: 3 ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے ممبر کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد منظور

حلف نہ اُٹھانے پر رکنیت کے خاتمے کے لیے قرارداد آج پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے مومنہ وحید کی طرف سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا کہ جو رکن تین ماہ تک حلف نا اٹھائے اس کی نشست کو خالی قرار دیا جائے اور نمائندگی کے لئے انتخابی قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ یہ حلقہ نمائندگی سے محروم نہ رہ سکے۔پنجاب اسمبلی میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ خاصا زیر بحث رہا۔اس تناظر میں حکومت اور اپوزیشن ایک پیچ پر آگئے۔ حکومتی اور بعض اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے چودھری نثار حلف نہ اٹھا کر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔ منتخب ارکان کا حلف نہ اٹھانا بھاری پڑ سکتا ہے۔
اس سے قبل عام انتخابات کے موقع پر چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے ۔ البتہ انہوں آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب جیتا تھا۔انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 53145 ووٹ لے کر میدان مار ا تھا