تحریک انصاف نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس تیار کرلیا ہے جو آج دائر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی ریفرنس تیار کرلیا ہے جو آج دائر کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان آج آصف زرداری کیخلاف صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی جائیں گے جہاں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق ریفرنس میں آصف زرداری کے امریکا میں اپارٹمنٹ چھپانے کو جواز بنایا جائے گا، ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے گوشواروں میں یہ اپارٹمنٹ ظاہر نہیں کیا، آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت تمام اثاثے ظاہر کرنا لازم ہے لہذا اثاثے چھپانے پر آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔