
کوئٹہ پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار
6 Years agoکوئٹہ پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار
#کوئٹہ(بی پی وی نیوز)ایس ایچ او کیچی بیگ خلیل احمد بگٹی کی کمانڈ میں ایگل سکواڈ کے جوانوں نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا. ایگل سکواڈ پولیس تھانہ کیچی بیگ کے جوان سریاب روڈ واپڈا گریڈ کے قریب چیکنگ کررہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار تین نقاب پوش مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ رکنے کے بجائے کلی بنگلزئی میں بھاگنے لگے تو ایگل سکواڈ کے جوانوں نے ان کا تعاقب کیا اور بزریعہ وارلیس سیٹ ایس ایچ او خلیل بگٹی کو اطلاع دی. ملزمان نے کلی بنگلزئی نزد قادری چوک کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور حفاظت خود اختیاری میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزمان موٹرسائیکل سے گر گئے جن کی شناخت 1) ظہور احمد ولد محمد حسن قوم شاہوانی سکنہ ڈھاڈر 2) محمد اسماعیل ولد گامڑ خان قوم راہیجہ سکنہ ڈھاڈر اور 3) وحید احمد عرف حسنین ولد سعید احمد قوم محمد حسنی سکنہ منگوچر سے ہوئی. واضح رہے کہ ملزم ظہور احمد قبل ازیں بھی رہزنی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر چالان ہوا ہے اور سریاب پولیس کو اب بھی موٹرسائیکل چھیننے کے واردات میں مطلوب تھا. ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ٹی ٹی پستول اور کارتوس اور ایک بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے. ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ کیچی بیگ میں درج کر دیا گیا ھے . عوام نے کیچی بیگ پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے اور افسران نے بھی ایس ایچ او کیچی بیگ خلیل احمد بگٹی اور اس کی ٹیم کی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے. اس سے قبل بھی کیچی بیگ پولیس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ بھی خوش ہیں .